ش | ی | د | س | چ | پ | ج |
1 | 2 | |||||
3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 |
31 |
اقبال عمر بھر غلامی کے خلاف سرگرمِ جہاد رہے۔ اشرف المخلوقات کی حیثیت سے وہ انسان کی عظمت اسی میں پاتے ہیں کہ خدا کے سوا وہ کسی کے سامنے سر نہ جھکائے اورنہ کسی ذہنی و عملی غلامی میں مبتلا ہو۔ چنانچہ ’’پیامِ مشرق‘‘ میں غلامی کے عنوان سے ایک نظم میں وہ غلامی کو قبول کرنے والے اور آزادی جیسی نعمتِ عظمیٰ کو مطلق العنان بادشاہوں کے قدموں میں ڈال دینے والے بے بصر انسانوں کو کتوں سے بھی بدتر قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے کسی کتے کو کتے کے آگے سر جھکاتے ہوئے نہیں دیکھا۔