دنیا کا چکمتاستارہ مصور ریاست اسلامی

دنیا کا چکمتاستارہ مصور ریاست اسلامی

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال لاہوری
دنیا کا چکمتاستارہ مصور ریاست اسلامی

دنیا کا چکمتاستارہ مصور ریاست اسلامی

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال لاہوری

علامہ اقبال ؒ کی عظمت کا راز

علامہ اقبال ؒ کی عظمت کا رازلیفٹینٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ـ

انیسویں صدی میں ہندوستان سمیت دنیا کے بہت سارے ممالک پر انگریزوں اور فرانسیسیوں کا قبضہ تھا۔ یہی وجہ تھی کہ انسیویں صدی اپنا آخری سانس لینے کیساتھ ہی بہت ساری تلخیاں بیسویں صدی کو ورثے میں دے گئی جس کی بدولت بعد میں پہلی اور پھر دوسری جنگ عظیم وقوع پذیر ہوئی جو دنیا کیلئے تباہ کن تھیں لیکن انیسوی صدی نے جاتے جاتے بیسویں صدی کی گود میں ایک انمول ہیرہ بھی ڈالا جو صدیوں میں نہیں بلکہ ہزاروں سالوں میں پیدا ہونیوالے23 سالہ علامہ اقبالؒ تھے

ادامه مطلب ...

علامہ اقبال (شاعرِ عظمتِ انسان)

علامہ اقبال (شاعرِ عظمتِ انسان)پروفیسر محمد علی عثمان

اقبال شاعر مشرق ہے ، اقبال فلسفی شاعر ہے ، اقبال شاعر قرآن ہے ، اقبال مفکر پاکستان ہے وغیرہ وغیرہ ۔ یہ وہ خطابات ہیں جو اقبال کے چاہنے والوں نے ان کو دئیے ہیں۔ کسی نے اقبال کی شاعری میںفلسفے کو پایا تو اُس نے فلسفی شاعر کا خطاب دیا۔ کسی نے آ پ کے اشعار میں قرآن عظیم الشان کے آیات کی تفسیر پائی تو اُس نے اقبال کو شاعر قرآن کے عظیم خطاب سے نوازا۔ کسی اور کو آپ کے خطبات میں مسلمانوں کے لیے جداگانہ ریاست کا تصور نظر آیا تو اُس نے آپ کو مفکر پاکستان کہا۔

ادامه مطلب ...

قرآن پاک کا عُنصر

قرآن پاک کا عُنصر

پروفیسر بشیر احمد نحوی

اس بات پر تمام مسلم وغیر مسلم محققین کا اتفاق ہے کہ دنیا میں ایک کتاب ایسی ہے جو مکمل طور پر محفوظ ہے۔ چودہ سو سال کا طویل عرصہ گذر جانے کے بعد اس کا موازنہ جب اس کے پہلے نسخہ سے کیا جاتا ہے تو کوئی رد وبدل، کوئی تغیر ، کوئی تحریف اور ہلکی سی اعرابی تبدیلی نظرنہیں آتی ہے ۔ کشمیر کا کوئی حافظ قرآن ، افریقہ کے کسی دور افتادہ علاقے کے حافظ کو قرآن سنائے اور امتحان کی غرض سے کسی جگہ کوئی زیر زبر کی غلطی کردے، تو وہ حافظ اسے ٹوک دے گا ۔ ایسا کہاں ہے ؟ اسے نازل کرنے والے خدانے ہمیشہ کے لئے اس کی حفاظت کا وعدہ کیاہے اور یہ وہ وعدہ اس لئے کیا گیا ہے کہ اس کی طرف سے آئی ہوئی یہ آخری ہدایت ہے ۔

ادامه مطلب ...