دنیا کا چکمتاستارہ مصور ریاست اسلامی

دنیا کا چکمتاستارہ مصور ریاست اسلامی

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال لاہوری
دنیا کا چکمتاستارہ مصور ریاست اسلامی

دنیا کا چکمتاستارہ مصور ریاست اسلامی

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال لاہوری

اقبال کی شاعری قرآنی تعلیمات پر مبنی

جامعہ ھمدرد دھلی میں علامہ اقبالؒ پر منعقد مذاکرہ کے دوران ڈاکٹر ظفر محمود کا اظہار خیال

نئی دہلی: اقبالؒ کی شاعری سراسر قرآنی تعلیمات پر مبنی ہے اور اس کے مطالعہ سے اسلامی اہمیت و دینی شعور بیدار ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آج جامعہ ہمدرد کے کنونشن سینٹر میں منعقد ایک خصوصی پاور پریزینٹیشن پروگرام کے دوران اقبال اکیڈمی انڈیا کے صدر ڈاکٹر سید ظفر محمود نے کیا۔وہ یہاں ’’اقبالیات کے ذریعہ اسلام فہمی‘‘ کے موضوع پر کلام کر رہے تھے۔


ڈاکٹر محمود نے تفصیل کے ساتھ اقبال کے متعدد اشعار قرآنی آیات کے مفہوم کے درمیان تطابق پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی تعلیمات لازوال اور آفاقی ہیں اور ان کے ذریعہ اقبال نے اپنی شاعری کو بھی آفاقی بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کے کلام کے ذریعہ دین کے مکمل مقصود اور ضابطہ و نظام اور منشاء الہٰی کو سمجھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دور کشاکشی میں لوگ منظومات کے ذریعہ معاملات کو جلد سمجھ جاتے ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ اقبال کی شاعری کے ذریعہ اسلام کے آفاقی پیغام محبت اور فلسفہ زندگی و خودی کو عام کیا جائے۔

 جامعہ ہمدرد کے ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اسٹڈیز کے پروفیسر غلام یحیٰ انجم نے کہا کہ میں اقبال کو مدت سے پڑھ رہا ہوں لیکن صحیح معنوں میں اقبال کو آج جانا۔ اس موقع پر پروفیسر اشتیاق دانش، ڈاکٹر صفیہ عامر، پروفیسر طارق اکرم صدیقی، ڈاکٹر آبرو امان، ڈاکٹر ارشد اور ڈاکٹر شمع خاتون نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے علاوہ دور دراز سے بھی سامعین پروگرام میں شرکت کے لئے آئے۔

نظرات 0 + ارسال نظر
برای نمایش آواتار خود در این وبلاگ در سایت Gravatar.com ثبت نام کنید. (راهنما)
ایمیل شما بعد از ثبت نمایش داده نخواهد شد